• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی فرانس کے تحت بینظیربھٹو کی سالگرہ تقریب

Peoples Party France Celebrated Benazir Bhuttos Birthday

پیپلزپارٹی فرانس کے زیر اہتمام شہید جمہوریت محترمہ بےنظیربھٹو کی 64ویں سالگرہ منائی گئی۔

تقریب میں منیر ملک، چوہدری کامران یوسف گھمن، چوہدری محمد اشرف گوندل، چوہدری فیاض ارشد، ایم اے صغیر سمیت کارکنوں نے جوش وجذبے کےساتھ شرکت کی۔

کارکنوں کی جانب سے محترمہ بے نظیر بھٹو کی 64ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، اس دوران فضا جئے بھٹو کے نعروں سےگونجتی رہی۔

کامران یوسف گھمن، ملک منیر احمد، چوہدری اشرف گوندل، عبدالرزاق ملک اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بےنظیربھٹو جہد مسلسل اور آمریت کے خلاف پختہ عزم و ہمت کے خلاف ایک تجدیدعہد کا نام ہے۔

انہوں نے کہا کہ کارکن بی بی کےمشن کو جاری رکھے ہوئےہیں ،قیادت کے ساتھ جانفشانی کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

بعد ازں شرکاء کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

تازہ ترین