• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’ٹرانسفارمرز، دی لاسٹ نائٹ‘ نمائش کیلئے پیش

Film Transformers The Last Night Showcased

ہالی وڈ کی بلاک بسٹر سائنس فکشن ایکشن سیریز ٹرانسفارمرز سلسلے کی پانچویں فلم ٹرانسفارمرز فائیو،’ ٹرانسفارمز، دی لاسٹ نائٹ‘ کا فائنل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جو نمائش کیلئے بھی پیش کر دی گئی ہے۔

ہالی وڈ کے نامور ہدایت کار مائیکل بے کی سائنس فکشن، ایکشن، ایڈونچر اور فینٹسی سے بھرپور اس فلم میں گزشتہ حصے کی طرح اس باربھی مائیکل واہلبرگ مرکزی کردارادا کرتے نظر آئیں گے۔

دیوہیکل روبوٹس کے ذریعے انسانوں کی دنیا میں تباہی مچاتی شیطانی طاقتوں کے خلاف جنگ کے گرد گھومتی ٹرانسفامرزسیریز کے پانچویں حصے میں واہلبرگ سمیت اسٹیفن مرچنٹ، جیف پنکنر، ایزابیلا مونر، جین ڈوجاردن، پیٹر جولن اور جیروڈکارمی کل اہم کردارادا کررہے ہیں۔

ایگزیکٹو پروڈیوسر اسٹیون اسپلبرگ کی یہ تھری ڈی سائنس فکشن ایکشن فلم پیرا ماؤنٹ پکچرز کے تحت آج یعنی 23جون کوامریکی سینما گھروں کی زینت بن گئی۔

تازہ ترین