وفاقی حکومت نے عید الفطر کی چھٹیوں میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کر دیا ، وزیر مملکت عابد شیر علی کہتے ہیں عید خوشی کا موقع ہے، لوڈ شیڈنگ نہ کرکے عوام میں خوشیاں بانٹنا چاہتے ہیں ۔
عابد شیر علی نے کہا کہ حکومت 19ہزار 252میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا ریکارڈ قائم کر چکی ہے، ہمارے پاس سسٹم میں دینے کے لیے اضافی بجلی موجود ہے ۔ ہم آئندہ چھ سے آٹھ ماہ میں بجلی پیداوار 25ہزار میگاواٹ تک بڑھا ئیں گے ۔
وزیر مملکت پانی وبجلی نے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو ان کی طلب کے مطابق پوری بجلی فراہم کریں گے ، بجلی چوروں اور نقصان والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ جاری رہے گی ۔