• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کا نشتر برن یونٹ کا دورہ، زخمیوں کی عیادت

Army Chief Visit Nashtar Burn Unit

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نشتر برن یونٹ کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی ،اس موقع پر ان کا کہناتھاکہ کرائسسز مینجمنٹ مشترکہ قومی ذمہ داری ہے، سول انتظامیہ کی مدد کیلئے فوج نے اپنی ذمے داری نبھائی ہے۔

دورہ کے موقع پر آرمی چیف کو ڈاکٹرز کی جانب سے مریضوں کے علاج و معالجے سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سانحے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے بھی ملاقات کی۔

انہوں نے حادثے پر فوری ردعمل اور اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عوامی شعور بیدار کرکے اس قسم کے حادثات سے بچا جاسکتا ہے۔

جنر ل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے سول انتظامیہ کی مدد کر کے اپنا فرض نبھایا۔

 

تازہ ترین