• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: آئندہ 48گھنٹوں میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی

Monsoon Rain Predicts In The Next 48 Hours Ih Karachi

محکمہ موسمیات نے آئندہ 48گھنٹوں میں کراچی میں مون سون کی بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور اندرون سندھ میں آج اور کل شدید بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ اور جمعرات کو مون سون کی بارشوں میں شدت آئے گی کراچی میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

شدید بارشوں کے پیش نظر خیبر پختونخوا، کشمیر، ہزارہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

مری، گلیات اور پہاڑی علاقوں کا رخ کرنے والے لینڈ سلائیڈنگ سے محتاط رہیں۔

تازہ ترین