• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Tour De France Entered Its Last Stages

ٹور ڈی فرانس اپنے آخری مراحل میں داخل ہوگئی ،گیارہواں مرحلہ جرمنی کے مارسیل کٹل نے جیت لیا ،یہ ان کی پانچویں اسٹیج ون ہے ،یلوجرسی بدستور برطانیہ کے کرس فروم کے پاس ہے۔

ٹورڈی فرانس کے گیارہویں مرحلے میں ،، ایمیٹ سے پاؤ تک 203 اعشاریہ 5 کلومیٹرز تک کا فاصلہ طے کرنا تھا،اس اسٹیج میں البرٹو کونٹاڈور کو حادثہ پیش آیا ۔

مارسیل کیٹل اور نیدرلینڈ کے گرویگن کے درمیان سخت مقابلہ ہوا،لیکن کامیابی ،جرمنی کے مارسیل کٹل کے نام رہی ،جنہوں نےمقررہ فاصلہ چار گھنٹے 34 منٹ اور دو سات سیکنڈز میں طے کیا ۔

نیدرلینڈ کے ڈائیلان گرویگن دوسرے جبکہ ناروے کے ایولڈ بوسن تیسرے نمبر پررہے، اوول آل اسٹینڈنگز میں برطانیہ کے کرس فروم پہلے نمبر پر ہیں۔

تازہ ترین