• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے آئی ٹی کے ثبوت مفروضوں پرمبنی ہیں،رانا ثناء

Jit Report Demands On Assumptions Rana Sanaa

وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کے ثبوت مفروضوں اور من گھڑت کہانی پرمبنی ہیں۔ رپورٹ کا ہر ثبوت سپریم کورٹ کے سامنے رکھیں گے ۔ ملک اور آئین دشمن قوتوں کے ساتھ بھرپور جنگ لڑیں گے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ نے کہاکہ جے آئی ٹی نواز شریف کے 36 سالہ سیاسی تاریخ میں ایک بھی کِک بیک یا کمیشن کا ثبوت حاصل نہیں کر سکی۔

پنجاب کے وزیر قانون نے بتایاکہ 12 اکتوبر کو جمہوریت پر شب خون مارا گیا تھا۔ اب دوبارہ ملک ترقی کر رہا ہے تو 12 اکتوبر کی جگہ 17 جولائی آ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک اور آئین دشمن قوتوں کے ساتھ بھرپور جنگ لڑیں گے۔ پوری پارلیمانی پارٹی اور ہر کارکن نواز شریف کے ساتھ ہے۔

تازہ ترین