| |
Home Page
جمعرات 03 ذیقعدہ 1438ھ 27 جولائی 2017ء
July 18, 2017 | 01:56 am
کراچی: فائرنگ سے 2پی ایس پی کارکنوں سمیت 4افراد جاں بحق

Karachi 4 People Shot Dead Including 2 Psp Workers

Karachi 4 People Shot Dead Including 2 Psp Workers

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے پاک سرزمین پارٹی کے جاں بحق ہونے والے کارکنوں کی تعداد دو ہوگئی، جبکہ اورنگی اور جمالی گو ٹھ میں فائرنگ کے دیگر واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

کراچی کےعلاقے اورنگی ٹاؤن میں پی ایس پی کے دوکارکنوں کوٹارگٹ کرکے قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قطر اسپتال کے قریب قذافی چوک پر بیٹھے ہوئے پی ایس پی کے کارکنوں کو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا ،فائرنگ سے ایک کارکن موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہوا تھا، جو دورانِ علاج زخموں کی تاب دم توڑ گیا۔

پی ایس پی کے جاں بحق کارکنوں کے نام راشد اور ندیم عرف ملا بتائے گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اورنگی ٹاؤن ہی میں فائرنگ کے ایک اور واقعے میں منظر نامی ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

سپرہائی وے پر جمالی گوٹھ کےقریب ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔

ادھر نبی بخش اور منگھوپیر سے 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ عزیز آباد میں سنار کی دکان میں گھسنے والا ڈاکو پکڑا گیا، جسے لوگوں نے تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

دوسری جانب بلدیہ ٹاؤن میں 100فٹ روڈ پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا ہے،ایس پی بلدیہ کے مطابق یہ سرچ آپریشن جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیاگیا جس کے دوران 10 مشتبہ افراد حراست میں لے لیے گئے۔