• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جےآئی ٹی پرتحفظات برقرار ہیں، مریم اورنگزیب

The Reservations Are Maintained On Jit Maryam Aurangzeb

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جےآئی ٹی پرہمارے تحفظات اب بھی برقرارہیں۔

سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی رپورٹ پر سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت میں مسلم لیگ ن کی رہنما کا کہنا تھا کہ عوام کو حوصلہ دیتے ہیں کہ وزیراعظم نوازشریف ان کے مینڈیٹ کے دفاع کے لیے آخری دم تک لڑیں گے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ مقدمہ کرپشن کا نہیں اقتدار کی ہوس کا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا احتساب سیل کو لگایاجانےوالا تالا عمران خان کو اپنے منہ پر لگالینا چاہیے ۔

اس موقع پر ن لیگی رہنما دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ نہ ثبو ت ملے نہ کچھ اور پھرکیوں کہاجارہا ہے کہ معاملہ ٹرائل کی طرف جائے گا۔

تازہ ترین