• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزرگ کمبوڈین خاتون نے بچھڑے سے شادی رچالی

کمبوڈیا کی 74سالہ خاتون کو بچھڑے میں خاوند کی جھلک نظر آئی تو انہوں نے شوہر کے مرنے کے ایک سال بعد اس بچھڑے سے شادی رچالی۔

عام طور پر خواتین خوبرو اور امیر مردوں کو اپنا شوہربنانے کی خواہش رکھتی ہیں تاہم کمبوڈیا کی ایک 74سالہ خاتون نے انوکھا کام کر دکھایا۔

چوہتر سالہ کِھم ہانگ نامی خاتون نے اپنے شوہر کی وفات کے ایک سال بعد ایک بچھڑے سے شادی کرلی ہے۔

خاتون کا کہنا ہے کہ اس بچھڑے میں انہیں اپنے شوہر کی جھلک دکھائی دی کیونکہ اس بچھڑے کی عادات ان کے شوہر کی عادات سے کافی ملتی جلتی ہیں۔

خاتون اس بچھڑے کو شادی کے بعد اپنے گھر لے آئی ہیں جہاں اسے نہ صرف کھانے پینے کی بہترین اشیاء کھلائی جاتی ہیں بلکہ ٹی وی سمیت دیگر سہولتیں بھی فراہم کی گئی ہیں۔

 

تازہ ترین