• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی کےخلاف جنگ سعودی عرب کی پالیسی ہے،عادل جبیر

Anti Terror War Is Saudi Arabias Policy Adil Jubair

سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیرکا کہنا ہےانتہاپسندی،دہشتگردی کےخلاف جنگ سعودی عرب کی پالیسی ہے،قطر کو دہشتگردی میں معاونت نہ کرنے پر رضامند کرنے کی کوشش کی بعد قطر سے تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ کیا۔

برسلز میں بیلجیئم کے وزیرخارجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سےکرتےہوئے عادل الجبیرکا کہنا تھا کہ بیلجیئن وزیرخارجہ کےساتھ یورپ سےمضبوط تعلقات سمیت دیگرمعاملات پرمثبت بات چیت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتےہیں،قطردہشتگردوں سے تعاون اور انکو ٹھکانےفراہم کرنابند کرے،انہوں نے کہا کہ ایران دہشتگردوں کی حمایت مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے،ایران پڑوسی ممالک کےداخلی معاملات میں مسلسل مداخلت کررہاہے۔

دوسری جانب بیلجیئن وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی وزیرخارجہ کےساتھ علاقائی امورپربات چیت ہوئی،یورپی یونین خلیجی ممالک کےمذاکرات میں مددکیلئے تیارہے،انتہاپسندی ،دہشتگردی کےخلاف سعودی عرب کےساتھ ملکر کام کریں گے۔

تازہ ترین