• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم ہرادارے کومتنازع بنارہے ہیں، شیری رحمان

Prime Minister Is Making Controversial Of Every Department Sherry Rehman

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ کون ہے جو کٹھ پتلیاں ہلارہا ہے کھل کر سامنے بولیں،نواز شریف وزیراعظم ہیں سازشوں پر کھل کر بولیں،وزیراعظم ملک کےہرادارے کومتنازع بنارہے ہیں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ کل وزیراعظم کی تقریر نے پورے مسئلے کو مزید گھمبیر کر دیاہے،احتساب کواستحصال کہہ رہے ہیں اور سپریم کورٹ پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کہتےہیں اس احتساب کونہیں مانتے،وزیراعظم نےاس احتساب کواستحصال قراردیاہے،نواز شریف نےاپنی ذات کے لیے پورے ملک کویرغمال بنایا ہوا ہے۔پاکستان کا ہرادارہ مفلوج ہوچکا ہے۔

تازہ ترین