• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش کاامکان

Rainfall In Various Parts Of The Country Including Karachi Today

اسلام آباد، مری، مظفر آباد اور لوئر دیر میں بارشیںہوئی ہیں جبکہ آج کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، ڈی جی خان اور ملتان ڈویژن میں آج بارش کا امکان ہے جب کہ کراچی، حیدرآباد اور میرپور خاص میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جب کہ پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور ہزارہ میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مری، مظفر آباد، سوات اور بدین میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

تازہ ترین