• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل مسلمانوں سے مسجد الاقصیٰ چھیننا چاہتا ہے ،ترک صدر

Israel Wants To Snatch Mosque Al Aqsa From Turks Turkish President

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل دہشت گردی کے الزامات کی آڑ میں مسلمانوں سے مسجد الاقصیٰ چھیننا چاہتا ہے۔

بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے گرد اسرائیل کے نئے سیکیورٹی اقدامات پر کشیدگی برقرار ہے۔

ادھر انقرہ سے جاری اپنے بیان میں ترک صدر نے کہا کہ آئیں سب مل کر مقبوضہ بیت المقدس کی حفاظت کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ جس مسلمان کو بھی مسجدالاقصیٰ جانے کا موقع ملے، وہ ضرور جائے اور قبلہ اول کی حفاظت میں اپنا کردار ادا کرے۔

تازہ ترین