• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاہ مہندی کا استعمال جلد کے لئے خطرناک

Black Henna Tattoo Is Dangerous For Skin

برٹش ا سکن فائونڈیشن نے متنبہ کیا ہے کہ سیاہ مہندی کا استعمال خطرناک ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سیاہ مہندی سے عارضی ٹیٹو کا ری ایکشن خطرناک ہوتا ہے جس سے متاثرین کی تعداد میں سال بہ سال اضافہ ہورہا ہے۔

2017ء کے حالیہ اسکن ہیلتھ الائنس میں 288ڈرماٹولوجسٹس نے حصہ لیا۔ ان میں سے سروے میں 72فی صد نے ٹیٹوز بنانے میں سیاہ مہندی کے استعمال کے خطرات کا تذکرہ کیا اور کہا کہ اس کے ری ایکشن کے مریضوں کی تعداد ہرسال بڑھ رہی ہے۔

برٹش اسکن فائونڈیشن نے کہا کہ بلیک حنا ٹمپریری ٹیٹوز میں مکمل طور پر سیاہ مہندی کا استعمال نہیں ہوتا تاہم پی پی ڈی (پیرافینی لینڈ یامائن) نامی مادہ بالوں کے رنگ میں پایا جاتا ہے۔

یہ مادہ بالوں کو رنگنے میں استعمال کرنے کی اجازت ہے لیکن جلد پر یعنی عارضی ٹیٹوز گدوانے میں اس کا استعمال یورپی یونین میں غیرقانونی ہے۔

جب پی پی ڈی کا استعمال اس طرح جلد پر ہو تو اس سےا سکن پر جلن محسوس ہوتی ہے اور اس سے جلد پر خراشیں پیدا ہوتی ہیں اور بسا اوقات متاثرہ شخص کی جلد زندگی بھر کے لئے حساس ہوجاتی ہے اور پی پی ڈی کے بالوں کے رنگنے میں استعمال سے شدید الرجک ری ایکشن ہوجاتا ہے۔

برٹش اسکن فائونڈیشن نے سفارش کی کہ لوگ کسی بھی قیمت پر سیاہ مہندی استعمال کرنے سے گریز کریں۔

موسم گرما میں سیاحوں اور والدین سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے جسم پر کوئی آرٹ بنواتے وقت سیاہ مہندی کا استعمال نہ کریں۔ بچوں پر اس کے استعمال سے ہرقیمت پر گریز کیا جائے۔

واضح رہےبرٹش سکن فائونڈیشن واحد یوکے چیرٹی ہے جو اسکن ڈیزیزاور کینسر ریسرچ کے لئے فنڈز جمع کرتی ہے۔

 

تازہ ترین