• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان: صحافیوں کے خلاف پرتشدد واقعات میں 35 فیصد اضافہ

35 Increase In Violent Incidents Against Journalists In Afghanistan

افغانستان میں صحافیوں کے خلاف پرتشدد کارروائیوں میں 35 فیصد اضافہ ، رواں سال طالبان اور داعش کے حملوں میں 10 صحافی ہلاک اور 12 زخمی ہوئے۔

افغان صحافیوں کے تحفظ کی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق رواں سال صحافیوں کے خلاف پر تشدد کارروائیوں کے 73 واقعات رونما ہوئے۔

گزشتہ سال کے مقابلے میں ان واقعات میں 35 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پرتشدد کارروائیوں میں صحافیوں کا قتل، تشدد، زخمی کرنا، ڈرانے دھمکانے اور حراست میں لئے جانے کے واقعات شامل ہیں۔

 

تازہ ترین