• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیپاٹائٹس قابل علاج مرض، احتیاط ضروری ہے

Hepatitis Cure Possible Caution Is Necessary

ہیپاٹائٹس ایک موذی مرض ہے جس کا وائرس امراض جگر کا باعث بنتا ہےاور جگر کے کینسر تک میں مبتلا کر دیتا ہے جو انسانی جان لے لیتا ہے تاہم یہ قابل علاج ہے اور اگر احتیاط کی جائے تو اس سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

ماہر متعدی امراض ڈاکٹر نسیم صلاح الدین نے بتایا کہ انسانی جگر انسان کو کئی طریقوں سے صحت مند رکھتا ہے یہ خون سے ٹاکس نکال دیتا ہے اور غذائی اجزاء کو توانائی میں تبدیل کرتا ہے تاہم ہیپاٹائٹس کا وائرس جگر کو ناکارہ کردیتا ہے۔

ہیپاٹائٹس کی کئی اقسام ہیں جن میں اے، بی، ای اور سی شامل ہیں تاہم سب سے خطرناک ہیپاٹائٹس بی اورسی ہیں جو زیادہ تر استعمال شدہ سرنج، متاثرہ خون لگنے، استعمال شدہ بلیڈ استعمال کرنےاور آپریشن کےمتاثرہ اوزار لگنے سےخون کے ذریعے منتقل ہوتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں سب سے زیادہ انجیکشن استعمال کیے جاتےہیں جس کی بڑی وجہ عوام کا انجیکشن لگانے پر اصرار کرنا ہے۔

تازہ ترین