• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینما کی ترقی میں خاطر خواہ کردار ادا نہیں کر سکا،کرن جوہر

Karan Johar Could Not Play A Role In The Development Of The Cinemas

بھارتی ہدایتکار کرن جوہر نے کہا کہ وہ سینما کی ترقی میں خاطر خواہ کردار ادا نہیں کر سکے ۔انہوں نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ 19سالہ طویل کیرئیر کے باوجود بھی انہیں اب بھی ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے سینما کی ترقی میں کوئی خاطر خواہ کردار ادا نہیں کیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’انہیں اپنے کام کے معیار کو بہتر کرنا ہوگا اور مزید اچھی فلمیں دینی ہوں گی تاکہ بھارتی سینما کا نام دنیا بھر میں موثر انداز میں اونچا کر سکیں اور اس کے لئے وہ پرعزم ہیں۔‘

کرن نے اپنی نئی فلم سے متعلق بتایا کہ ان کی نئی فلم کا نام ابھی نہیں رکھا گیا، فلم کی اہم کاسٹ میں امیتابھ بچن،عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور شامل ہیں۔

فلم کی عکسبندی رواں سال اکتوبر سے ہو گی۔

 

تازہ ترین