• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوریہ چیک میں عمودی ڈھلوان پر چڑھنے کی مشکل ترین ریس کا انعقاد کیا گیا، اس ریس میں دنیا کے مختلف ممالک سے آئے سینکڑوں ایتھلیٹس نے حصہ لیا جنہیں400میٹر طویل فاصلہ انتہائی برق رفتاری سے طے کرنا تھا۔

عام ریسوں سے ذرا مختلف،ذرا ہٹ کے منعقد کی جانے والی اس ریس کے شرکاء عمودی ڈھلوان کی طرف دوڑتے نظر آئے۔

اونچائی کی طرف فاصلہ طے کرنے کیلئے ریسرز اپنی ہمت کا امتحان لیتے نظر آئے۔

انتہائی بلندی کی طرف جاتے ریمپ پر آگے کی جانب بڑھنے اور دوسروں پر سبقت لے جانے کیلئے شرکاء بےحد جدوجہد کرتے دکھائی دیے۔

مقابلے کے بعد جیتنے والے ایتھلیٹس کو انعام سے نوازا گیا۔

تازہ ترین