• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Pcb Issued A Showcase Notice To Omar Akmal

عمر اکمل کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شوکاز جاری کردیا، شوکاز نوٹس کا جواب 7 روز میں ہوگا۔

عمر اکمل کا کہنا ہے کہ وہ شوکاز نوٹس کا جواب ضرور دینگے ، غلطی پر نہیں تو جواب دینے سے کیوں ڈروں۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عمر اکمل کا کہنا تھا کہ نوٹس جاری ہو گا اس کا علم تھا، شوکاز نوٹس کا ہر صورت میں جواب دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کو حاضر ناظر جان کر جواب میں سچی باتیں ہی لکھوں گا ،میں غلطی پر نہیں ہوں تو جواب دینے سے کیوں ڈروں گا ۔

یہ خبر بھی پڑھیے: عمراکمل کے ہیڈکوچ پر سنگین الزامات

گزشتہ روزپریس کانفرنس کے دوران عمر اکمل نے مکی آرتھر پر گالیاں دینے کا الزام عائد کیا تھا ، عمر اکمل کا کہنا تھا کہ ہیڈکوچ نے انہیں گالیاں دی ہیں، چیئرمین پی سی بی ان کے گالیاں دینے کا نوٹس لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق اور سینئر کھلاڑیوں کے سامنے گالیاں دیں،مگر کسی سینئر کھلاڑی نے نہیں روکا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: عمراکمل نئے سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر

عمر اکمل کا کہنا تھا کہ کہ مکی آرتھر نے انہیں اکیڈمی کےبجائے کلب کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیا، وہ کوچنگ اسٹاف کے رویے کے بارے میں بورڈ کو بتانا چاہتے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے عمراکمل کے الزامات کی تردید کی ہے۔

مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ میں نے کرکٹر کو کوئی گالی نہیں دی۔ عمر اکمل غلط بیانی کررہے ہیں۔ میں نے ان نے کہا تھا کہ وہ اپنی کارکردگی میں بہتری لائیں مگر انہوں نے مجھ پر بدتمیزی اور گالیاں دینے کا الزام عائد کردیا جس میں کوئی حقیقت اور صداقت نہیں ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے:مکی آرتھر نے شفافیت کا بھانڈ ہ پھوڑ دیا

دوسری جانب کرکٹر وسیم اکرم نے عمر اکمل کے بیان پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمر اکمل نے یہ بیان دے کر اپنے پیر پر خود کلہاڑی ماری ہے۔ سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ خراب پرفامنس دینے پر کوئی گود میں بٹھا کر لوریاں نہیں سنائے گا۔

تازہ ترین