• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں نیگلیریا نے 20 سالہ نوجوان کی جان لے لی

Naegleria Claims Another Life In Karachi

کراچی میں نیگلیریا وائرس سے 20 سالہ نوجوان جان کی بازی ہار گیا، رواں سال شہر میں نیگلیریا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد چار ہوگئی۔

انسداد نیگلیریا کنٹرول پروگرام کے مطابق جاں بحق ہونے والا 20 سالہ نوجوان عبداللہ احمد ڈالمیا کا رہائشی تھا۔

انسداد نیگلیریا کنٹرول پروگرام محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق کراچی میں نیگلیریا سے ڈالمیا کا رہائشی 20سالہ عبداللہ احمد جان کی بازی ہار گیا۔

رواں سال سندھ میں نیگلریا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد5 ہوگئی،جن میں سے 4افراد کا تعلق کراچی کےمختلف علاقوں سے ہے۔

تازہ ترین