• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ انتظامیہ نے متعدد پاکستانی ڈاکٹروں کی ویزا درخواستیں مسترد کردیں

The Trump Administration Rejects The Visa Requests Of Many Pakistani Doctors

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سال ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے امریکا میں کام کرنے کے لیے متعدد پاکستانی ڈاکٹروں کی ویزا درخواستوں کو مسترد کیا گیا ہے ۔

امریکا میں مقیم ایک پاکستانی ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ امریکا میں کام کرنے کے لیے جے ۔ ون ویزا کی درخواست دینا ہوتی ہے ، اور اس وقت امریکا میں کام کرنےو الے ڈاکٹروں میں سے دو تہائی کا تعلق بیرون ممالک سے ہے ۔

اس کا مطلب ہے کہ ہر سال امریکا میں ہزاروں نئے ڈاکٹروں کی ضرورت ہوتی ہے ۔ تاہم اس سال پاکستان سے ویزا کی درخواستیں دینے والے متعدد ڈاکٹروں کی درخواستیں مسترد کی گئی ہیں ۔

سال 2015 تک 12ہزار سے زائد پاکستانی ڈاکٹرز مختلف امریکی اسپتالوں میں اپنے فرائض انجام دے رہے تھے ۔

 

تازہ ترین