• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکامیں داڑھی اور مونچھوں کی سالا نہ چیمپئن شپ

امریکی شہر نیو یارک میں داڑھی اورمونچھوں کی سالانہ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔

اس چیمپئن شپ میں امریکاکے مختلف حصوں سے درجنوں بڑی داڑھی اور مونچھوں کے حامل افراد نے شرکت کی۔

مختلف کیٹیگریزپر مشتمل اس چیمپئن شپ میں مکمل قدرتی اور فری اسٹائل کے مقابلوں میں کئی لمبی اور گھنی داڑھی مونچھوں والے افرادنے حصہ لیا اور ایونٹ کے دوران بڑی بڑی مونچھوں کو تاؤ دیتے دکھائی دیئے۔

واضح رہے کہ اس انوکھی چیمپئن شپ کے اختتام پر تمام شعبوں میں جیتنے والے افراد کو انعامات اورمختلف ٹائٹلزسے بھی نوازاگیا۔

تازہ ترین