• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ میں دو برسوں کے دوران 17 حملوں میں 364 ہلاکتیں

During Two Years364 People Killed In Europe In 17 Attacks

اسپین میں جمعرات کی شام ہونے والے دہشت گرد حملے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 120 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔اس کارروائی کے ساتھ ہی گزشتہ دو برسوں میں یورپ کے مختلف ممالک میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے والے افراد کی مجموعی تعداد 364 ہو چکی ہے جب کہ اس دوران ہزاروں افراد زخمی ہوئے۔

Europe-Terror-222

ان کارروائیوں کے سبب متاثرہ ممالک کو بھاری مالی نقصان بھی ہوا اور کئی اہم تاریخی مقامات کو نقصان پہنچا۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ دو برسوں میں براعظم یورپ میں 17 دہشت گرد حملے دیکھنے میں آئے۔

Europe-Terror-333

ان حملوں میں 364 افراد کی جان جانے کے علاوہ ہزاروں زخمی ہوئے۔یورپی میڈیا کا کہنا تھا کہ بارسلونا حملے سے پہلے تک یورپ میں ہونے والے 16 حملے کسی طور بھی اپنے مقاصد کے حصول میں کامیاب نہ ہوئے۔

Europe-Terror-444

میڈیا کے مطابق ان کارروائیوں کا مقصد لوگوں کو اپنی معمول کی زندگی سے دور کرنا تھا مگر ہر کارروائی کے بعد لوگ دہشت گردی کے خلاف پہلے سے زیادہ پْرعزم طور پر زندگی کی جانب لوٹے۔

جرائم اور دہشت گردی کے حوالے سے یورپی یونین کے 28 ممالک کی مدد کے لیےقائم تنظیم یوروپول کے مطابق برطانوی باشندوں کو کئی دہائیوں سے سب سے زیادہ خطرے کا سامنا ہے۔

تازہ ترین