• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا سےبچوں میں ناخواندگی کا خطرہ ہے: برطانوی افسانہ نویس

Social Media Users Kids Becoming Literate Uk Writer

برطانوی افسانہ نویس هہارورڈ جیکبسن نے خبردار کیا ہے ٹوئٹر اور سوشل میڈیا کی موجودگی میں آئندہ 20برسوں کے دوران بچوںکے ناخواندگی کا شکار ہونے کا خطرہ ہے۔

عالمی ایوارڈ یافتہ افسانہ نویس اور صحافی کا کہنا ہے اسمارٹ فونز اور سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز کی وجہ سے انداز تخاطب میں ڈرامائی انداز میں تبدیلی آچکی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس صورت حال کی وجہ سے بچوں کے درمیان مطالعے کا رجحان بری طرح کم ہوتا جا رہا ہے۔

هہارورڈ جیکبسن نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر صورتحال ایسی ہی رہی تو آئندہ 20سال کے دوران ہمارے پاس ایسے بچے ہوں گے جن میں پڑھنے کی صلاحیت نہ صرف معدوم ہوچکی ہوگی بلکہ وہ خود بھی مطالعے میں دلچسپی نہیں رکھتے ہوں گے۔

تازہ ترین