اوہائیومیں سنسناٹی ماسٹرز ختم ہونے کے بعد عالمی ٹینس رینکنگ جاری کردی گئی۔ توقعات کے مطابق اسپین کے اسٹار رافیل نڈال ایک بار پھر نمبر ون پر بن گئے ۔ نڈال آخری بار 2014 میں نمبر ون رہے تھے ۔
سن 2017 میں ان کی کارکردگی نے لوگوں کے منہ بند کرا دیئے ۔ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر برطانوی اسٹار اینڈی مرے رہے ۔تیسری اور چوتھی پوزیشن پر سوئزرلینڈ کے راجر فیڈرر اور اسٹنلاس واورینکا نے قبضہ کر لیا ، سربیا کے نووا ک جوکووچ پانچویں نمبر پر موجود ہیں ۔
دوسری جانب خواتین کی جاری کردہ رینکنگ میں جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا نمبرون کی پوزیشن پر براجمان ہیں ۔
رومانیہ کی سیمونا ہیلپ دوسرے ،اسپین کی گاربا ئن مگاروزا تیسرے ، یوکرائن کی ایلینا سیوتلانا چوتھے جبکہ ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی پانچویں نمبر پر موجود ہیں ۔