• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی جماعتوں کا انکار،متحدہ کی آل پارٹیز کانفرنس ملتوی

Denying The Political Parties Mqms Apc Postponed

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے آج ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس( اے پی سی) ملتوی کردی۔

پیپلز پارٹی،ن لیگ، تحریک انصاف، جماعت اسلامی، اےاین پی ، سنی تحریک، ق لیگ ، فنکشنل لیگ اور جے یو آئی نے اے پی سی میں شرکت سے انکار کردیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیے:کئی سیاسی جماعتوں کا شرکت سے انکار
ایم کیو ایم (پاکستان )کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے فیصلے سے افسوس ہوا۔ اہم سیاسی جماعتوں نےگزشتہ رات شرکت کی یقین دہانی کرائی اور آج اچانک کانفرنس کےبائیکاٹ کا اعلان کیا۔

ایم کیو ایم پاکستان نے بڑی سیاسی جماعتوں کی شرکت سے انکار پر کثیر الجماعتی کانفرنس کو پریس کانفرنس میں تبدیل کر دیا۔ رہنما ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار نے کہا کہ کانفرنس کا انعقاد بڑے مقصدکے لئے کیا گیا تھا تاہم سیاسی جماعتوں کا کانفرنس کے بائیکاٹ کا اعلان ہمارے لیے صدمےکی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے رہنماوں نےکانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی تھی  مگر آج اچانک بائیکاٹ کردیا۔ سیاسی جماعتوں کابائیکاٹ کرنا ناقابل فہم اور سمجھ سےبالاتر ہے۔ اس کانفرنس کا بائیکاٹ بڑےمقصد کا بائیکاٹ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس پی اور مہاجر قومی موومنٹ آنے کے لیے تیار ہے، مصطفیٰ کمال اور آفاق احمد کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ ہم بڑےمقصدکے لئےسب کواونرشپ دیناچاہتےتھے، یہ کانفرنس سندھ کےشہروں کی سب سےبڑی، سندھ کی دوسری بڑی اورپاکستان کی چوتھی بڑی سیاسی جماعت کی کانفرنس ہوتی۔پاکستان کی سلامتی کو پیش نظر رکھتے ہوئےایسافیصلہ کیاجو شاید کوئی اور نہ کرتا۔

انہوں نے کہا کہ ہماراوفدنہ صرف پی ایس پی کےدفترگیابلکہ 25سال بعدآفاق احمدکےگھربھی گیا، ہم سمجھتے ہیں کہ ہماری کانفرنس کے بائيکاٹ کرنے والی جماعتوں نے ہمارے 23 اگست کےاقدام کو مسترد کیا۔ہماری کانفرنس میں شرکت نہ کرکے ان جماعتوں نے لندن سے ہونے والی اشتعال انگیزی کی توثیق کی ہے۔

تازہ ترین