• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Parineeti Chopra Will Become Saniya Mirza In Film

بالی ووڈ اداکار ہ پرینیتی چوپڑا سلور اسکرین پر بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کردار ادا کریں گی ۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 2011ء میں فلم’ لیڈیز ورسزوکی بھیل‘ سےانڈسٹری میں قدم رکھنے والی پرینیتی چوپڑا نے اس حوالے سے تصدیق کی ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ نے ایک چیٹ شو کے دوران کہا کہ ان کی خاص دوست اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا چاہتی ہیں کہ وہ ان کی بایوپک میں کام کریں ۔

انہوں نے بتایا کہ ثانیہ مانتی ہیں کہ ہم دونوں کی جسمانی ساخت ایک جیسی ہے، اسی وجہ سے وہ چاہتی ہیں کہ میں ان کی سوانح حیات پر مبنی فلم میں کام کروں۔

تازہ ترین