• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میں وزراء کی عدم موجودگی پر برہم

Opposition Leader Annoyed Over Absence Of Ministers In National Assembly

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ آج پھر قومی اسمبلی میں وزراء کی عدم موجودگی پر برہم نظر آئے۔

اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم لوگ بھی فارغ نہیں، ہم سب کو کام ہے اور یہ ضروری کام ہے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بچپن میں اسکول دیر سے پہنچتے تھے تو کرسی پر کھڑا کردیا جاتا تھا، اسپیکر بھی دیر سے آنے والے وزراء کو کرسی پر کھڑا کردیں۔

انہوں نے کہا کہ عبدالقادر بلوچ، زاہد حامد اور شیخ آفتاب کے سوا کوئی وزیر موجود نہیں، پوائنٹ اسکورنگ نہیں کرتا، وزرا کے رویے سے دل جلتا ہے۔

خورشید شاہ نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کو بھی ہمیشہ کہا کہ ایوان میں آئیں لیکن وہ نہیں آئے۔

تازہ ترین