• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاٹا اصلاحات کا نفاذ نہ ہوا تو لانگ مارچ کریں گے، امیر جماعت اسلامی

Well Hold Long March If Fata Reforms Dont Take Place Jamat E Islami

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر فاٹا اصلاحات کے نفاذ اور ایف سی آر کے خاتمے کا اعلان نہ کیا گیا تو25 ستمبر کو پشاور سے اسلام آباد تک قبائل کے ہمراہ لانگ مارچ کریں گے ۔

پشاور میں گورنر ہاؤس کے سامنے ایف سی آر نامنظور دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت عیدالاضحیٰ تک فاٹا اصلاحات کے نفاذ کا اعلان کرے۔

سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ اعلان نہ ہوا تو مطالبات کی منظوری تک اسلام آباد سے واپس نہیں آئیں گے،قبائل ایک لمحہ بھی ایف سی آر کے تحت رہنے پر تیار نہیں ۔

دوسری جانب جماعت اسلامی کے ترجمان کے مطابق سر اج الحق نے پاناما لیکس مقدمہ اور احتساب تحریک پر اعلیٰ سطح اجلاس طلب کرلیا۔

ترجمان کے مطابق منصورہ میں کل ہونے والے اجلاس میں ماہرین قانون شرکت کریں گے، اجلاس کے بعد سراج الحق جماعت اسلامی کے آئندہ لائحہ عمل پر میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔

تازہ ترین