• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحریہ ٹاؤن اور کے ایم سی میں کچرا اٹھانے کی مہم کا معاہدہ

Bahria Town And Kmc Sign Garbage Lifting Agreement

بحریہ ٹاؤن اور کے ایم سی کے درمیان کراچی میں کچرا اٹھانے کی مہم کا معاہدہ طے پاگیا۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کے ایم سی کے پاس مسائل کے انبار ہیں ،عید کے بعد شہر میں صفائی کی بڑی مہم شروع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کے پاس مسائل کے انبار لگے ہیں، ہم مسلسل مسائل سے آگاہ کررہے ہیں۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ جب کچرے کے ڈھیر دیکھے گئے تو ملک ریاض نے مل کر کام کام کرنے کا کہا، ملک ریاض نے بھی اپنی خواہش ظاہر کی۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے تمام نالے رکے ہوئے ہیں ہم کچرا اٹھانے جارہے ہیں، میرا خیال ہے کوئی قانون آڑے نہیں آئےگا۔

چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کی میئر کراچی کو 10 ارب تک کی معاونت کی پیشکش کرتے ہوئےکہا کہ کراچی کو بہتر سے بہتر کریں گے۔ہم خود کو ٹھیک نہیں کرینگے تو ہم تباہ و برباد ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن کراچی کے معاملات کو ٹھیک کرنے کیلئے سب کچھ کرے گا۔

تازہ ترین