• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی : صوبائی وزیر کا بیٹا بازیاب،5اغوا کار ہلاک

Karachi Son Of Provincial Minister Recovered 5 Kidnappers Arrested

کراچی پولیس نے صوبائی وزیر برائے کچی آبادی مرتضیٰ بلوچ کے بیٹے کو بحفاظت بازیاب کرا لیا، جبکہ ملزمان پولیس سے مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا ہے کہ ناردرن بائی پاس پر کارروائی میں 5اغوا کار مارے گئےجبکہ صوبائی وزیر برائے کچی آبادی مرتضیٰ بلوچ کے بیٹے کو بازیاب کرا لیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں گڈاپ سٹی سے وزیر برائے کچی آبادی کے بیٹے کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کرلیا تھا، اغوا کی واردات بارش کے دوران پیش آئی تھی۔

ملزمان غلام مرتضیٰ بلوچ کے اہل خانہ کو گاڑی سے اتارنے کے بعد ان کے بیٹے کو اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

پولیس واقعے کے بعد سے ہی اغوا کاروں کی تلاش کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاش کی کارروائی کر رہی تھی، آج اطلاعات ملنے پر پولیس نے کامیاب کارروائی کی اور مغوی کو بازیاب کرالیا جبکہ 5 اغوا کار پولیس سے مقابلے میں مارے گئے۔

تازہ ترین