• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں دہشتگردی کی سازش تیار کرنیوالے ملتان میں گرفتار

Those Conspiring For Terrorism In Karachi Arrested In Multan

کراچی میں دہشت گردی کی سازش تیار کرنے والے ملتان میں پکڑے گئے، ملتان ریلوے اسٹیشن پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

چاروں دہشت گردوں کو ملتان کے کینٹ ریلوے اسٹیشن پر لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس سے گرفتار کیا گیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چاروں دہشت گردوں کو گرفتار کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام منتقل کر دیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا ہے جبکہ ابتدائی تفتیش میں سامنے آیا ہے کہ چاروں دہشت گرد کراچی میں کارروائی کرنے کی منصوبہ بندی کر چکے تھے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ریلوے اسٹیشن پر کچھ دیر کے لئے ہر طرح کی آمد و رفت بھی بند کر دی تھی۔

تازہ ترین