• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی عدالت نے تاج محل کے مندر ہونے کا دعویٰ مسترد کر دیا

Indian Court Denies Claims Of Taj Mahal As Hindu Temple

بھارتی عدالت نے تاج محل کو ہندو مندر ہونے والے دعوے کو باضابطہ طور پر مسترد کردیا۔

برطانوی اخبار ’دی گارجین‘ کی رپورٹ کے مطابق ہندوؤں کو تاریخی یادگار کے احاطے میں عبادت کی اجازت دینے کی درخواست کی سماعت کے دوران آگرہ کی عدالت نے تاج محل کے ہندو مندر ہونے کے دعوے کو مسترد کردیا گیا۔

بھارتی محکمہ آثار قدیمہ نے اس دعوے کو مسترد کردیا تھا کہ تاج محل پہلے ہندو مندر تھا ۔ تاج محل میں صرف مسلمانوں کو عبادت کی اجازت ہے۔یہ مقبرہ شاہ جہان نے اپنی اہلیہ ممتاز کی آخری آرام گاہ کے طور پر بنایا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ آرکیولوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) نے درخواست کے جواب میں عدالت میں اپنا موقف پیش کیا تھا۔

تازہ ترین