• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ای سی پی نے کمپنی رجسٹریشن کا عمل مزید آسان بنا دیا

The Secp Made The Company Registration Easier

سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان نے بینکوں اور دیگر ا سٹیک ہولڈرز کی معلومات کے لئے وضاحت کی ہے کہ کمپنی کی رجسٹریشن کے وقت، درخواست گزاروں کی جانب سے مختلف دستوری فارمز جیسا کہ فارم 28, 27, 21, 1 اور 29کی جگہ کمپنیز (تشکیلی) ضوابط2017 کے ضابطہ نمبر 5کے تحت صرف ایک سادہ درخواست فارم متعارف کرا دیا ہے۔

نئے قواعد کے مطابق اب نئی کمپنی کی رجسٹریشن کے وقت مختلف فارم کی جگہ صرف ایک درخواست فارم جمع کرایا جانا ہی کافی ہے۔ ایس ای سی پی کی جانب سے رجسٹریشن کے عمل میں یہ تبدیلی، کاروبار کرنے کو آسان بنانے کے لئے متعارف کرائی گئی اصلاحات کا حصہ ہے۔

ایس ای سی پی کی جانب سے ملک میں نئی کمپنیوں کی تعداد میں اضافے کے لئے، کمپنی کی تشکیل (انکارپوریشن) کا آسان طریقِ کار متعارف کرایا جا چکا ہے۔ پرانے کمپنیز آرڈیننس 1984کے تحت کمپنی کی تشکیل کے لئے متعدد دستوری فارمز جیسا کہ فارم 28, 27, 21, 1اور29 جمع کروانے ضروری ہوتے تھے تاہم نئے کمپنیز ایکٹ کے تحت جاری کردہ کمپنیز(تشکیلی) ضوابط2017 کے ضابطہ نمبر 5کے تحت ایک ہی سادہ فارم پُر کر کے کمپنی قائم کی جا سکتی ہے۔

کمپنی کے رجسٹر شدہ پتہ، ٹیلی فون نمبر اور ڈائریکٹرز/چیف ایگزیکٹو افسر کی فہرست سمیت تمام ضروری معلومات درخواست فارم کے مختلف ضمیموں میں مہیا کی جاسکتی ہے۔

 

تازہ ترین