| |
Home Page
ہفتہ 28 صفر المظفر 1439ھ 18 نومبر 2017ء
September 13, 2017 | 10:09 am

پشین کے5 ہزار سے زائد باغات میں انگور پک کر تیار

Prepare Grapes In More Than 5000 Gardens Of Pishin

Prepare Grapes In More Than 5000 Gardens Of Pishin

بلوچستان کا ضلع پشین انگور کے باغات کا زرخیز علاقہ بن چکا ہے۔ اب عوام کو قندہاری انگور پر زیادہ انحصار نہیں کرنا پڑے گا۔

انگور ایک پودے اور اسکے پھل کا نام ہے۔ یہ پودا بیل کی صورت میں اگتا ہے ۔ موسم بہار میں 20 سے 25 سینٹی میٹر لمبی اور کم از کم پینسل کی جتنی موٹی قلم لگائی جاتی ہے۔ اپریل میں انگور کی بیل پر پھول کھلنا شروع ہو جاتے ہیں ۔

grapes-cultivation02

ایسے وقت میں پودوں کو پانی کی ضرورت زیادہ ہوتی ہے۔ بیلوں کی کانٹ چھانٹ یا شاخ تراشی پیداوار میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔

موسم گرما میں بڑھتا درجہ حرارت انگور کی مٹھاس میں اضافے کا باعث ہوتا ہے تاہم بارشیں پھل کو نقصان پہنچاتی ہیں ۔ انگور کا پوداتین سےچار سال میں پھل دینا شروع کردیتا ہے۔

grapes-cultivation01

پشین میں انگور کے پانچ ہزار سے زائد باغات ہیں جہاں انگور کی 30 سے زائد اقسام پیدا ہوتی ہیں۔

ان دنوں پشین میں انگور کی کٹائی عروج پر پہنچ چکی ہے، ہزاروں مزدور انگور کی کٹائی، صفائی اور پیکنگ میں مصروف نظر آتے ہیں۔