• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پُل پرشادی کی پیشکش ،انگوٹھی دریا میں جاگری

دنیابھر میں کئی لو گ اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کے لیے بہت سے اہم مواقع کا انتخاب کرتے ہیں اور کچھ ایسا منفرد کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس سے محبوب فورا راضی ہوجائے لیکن کبھی کبھی شادی کی پیشکش کے دوران ایسے واقعات بھی رونما ہوجاتے ہیں جس سے یہ یادگار دن افسوس میں تبدیل ہوجاتا ہے۔

ایسا ہی ایک منظر امریکی ریاست کینساس میں دیکھنے کو ملا جہاں نوجوان کا محبوبہ کو شادی کی پیشکش پر قیمتی انگوٹھی پہنانے کا خواب چکنا چور ہوگیا۔

اس نوجوان نے اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کیلئے میسوری پارک کا انتخاب کیا جہاں پل پر کھڑے ہوکر اس شخص نے محبوبہ کو شادی کی پیشکش کرڈالی جس پر لڑکی نے بھی خوشی کا اظہار کیا لیکن جیسے ہی اس نوجوان نے 4ہزار ڈالر مالیت کی قیمتی انگوٹھی اس لڑکی کو پہنانے کے لئے نکالی تو یہ انگوٹھی پانی میں جاگری اور کئی گھنٹے ڈھونڈنے کے بعد بھی نہ مل سکی۔

تازہ ترین