| |
Home Page
اتوار 29 صفر المظفر 1439ھ 19 نومبر 2017ء
September 14, 2017 | 01:28 am

شنگھائی میں سالانہ سیاحتی میلے کا انعقاد

Yearly Tourist Festival In Shanghai

چین کے شہر شنگھائی میں رنگا رنگ سالانہ سیاحتی میلے کا انعقاد کیا گیاجس میں بڑی تعداد میں مقامی افراد اور سیاحوں نے شرکت کی۔

میلے کے دوران فرانس،جرمنی اور جاپان کے علاوہ مختلف ممالک سے آئے سینکڑوں فنکاروں نے پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جس سے وہاں موجودلاکھوں افراد خوب محظوظ ہوئے۔

میلے میں مختلف مقابلوں کا بھی انعقاد کیاگیا جس میں بڑی تعداد میں مقامی افراد اور سیاحوں نے حصہ لیا۔

واضح رہے کہ رنگوں سے بھرا یہ میلہ 13ستمبر کو اختتام پذیر ہوگیا۔