• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ،خیابان بدر سے ملازمہ کی لاش ملنے کا واقعہ مشکوک ہو گیا

Karachi Corpse Finding Affair From Khayaban E Badra Becomes Suspicious

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان بدر کے بنگلے سے ملازمہ کی لاش ملنے کاواقعہ مشکوک ہو گیا ۔

تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ پولیس کے پہنچنےپرلاش دوسرے کمرے میں رکھ دی گئی۔

ملازمہ کی والدہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کی بیٹی خودکشی نہیں کرسکتی، رات کو بیٹی نے فون کرکے کہا کہ کوئی ضروری بات کرنی ہے ۔

ڈیفنس خیابان بدر میں واقع گھر سے 17سالہ خاتون ملازمہ فاطمہ کی لاش ملی تھی۔

متوفیہ فاطمہ کے چچا کہتے ہیں کہ اسے آج سہیلیوں کے ساتھ پکنک پر جانا تھا،جس کے پیسے بھی بنگلے کے مالک حسن مظہر نے اپنی اہلیہ کو بغیر بتائے دیئے تھے۔

پولیس کے مطابق خاتون ملازمہ ہر دو ہفتے کے بعد گھر جاتی تھی، اس کے گھر والے مہینے کے ساڑھے دس ہزار روپے تنخواہ وصول کیا کرتے تھے،لاش کے نمونے حاصل کرلئے گئے ہیں۔

تازہ ترین