• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Famous Showbiz Personality Will Be Guest Of Texas University In Arlington

پاکستانی نژاد امریکی ریحان صدیقی 20ستمبر کو یونیورسٹی آف ٹیکساس آرلنگٹن کے پروگرام میں مہمان خصوصی ہوں گے

انٹر ٹینمنٹ ،شوبز اور میڈیا کی دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے پاکستانی نژاد امریکی ریحان صدیقی یونیورسٹی آف ٹیکساس آرلنگٹن کیمپس میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

یونیورسٹی آف ٹیکساس آرلنگٹن شعبہ بزنس اینڈ مینجمنٹ کے طالب علموں کی آفیشل " اینٹرو پرنیور ایسوسی ایشن " کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ریحان صدیقی 20ستمبر کو یونیورسٹی کے کیمپس میں منعقدہ پروگرام میں شریک ہوں گے۔

یونی ورسٹی میں ان سے گفتگو کا موضوع’’ الیکٹرانک میڈیا،پرنٹ میڈیا،انٹرٹینمنٹ،شوبز بزنس کے کاروبار میں ترقی چیلنجز‘‘ سمیت دیگر امور ہو گا۔ آخر میں طلبہ وطالبات کے براہ راست سوالات کا سیشن بھی شیڈول میں شامل ہو گا۔

ریحان صدیقی کا شمار ہیوسٹن میں سائوتھ ایشین انٹرٹینمنٹ،شوبز بزنس،الیکڑانک اور پرنٹ میڈیا کی اہم شخصیات میں ہوتا ہے۔انہوں نے بالی ووڈ کے بڑے ستاروں کے ساتھ 250 سو سے زائد شوز کئے ۔امریکا میں مقیم دیسی کمیونٹی کے شوز میںان کا نام شوز کی کامیابی کی ضمانت قرار دیا جاتا ہے۔

تازہ ترین