• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینڈی فلاور کو السلام علیکم، شکریہ اور پاکستان زندہ باد کہنا آگیا

Andy Flower Learn To Speak Some Urdu Words

ورلڈ الیون کے کوچ اور قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کے بھائی اینڈی فلاور کا کہنا ہےکہ پاکستان میں اردو کے کچھ الفاظ سیکھے ہیں جن میں السلام علیکم، شکریہ اور پاکستان زندہ باد کے الفاظ شامل ہیں۔

ورلڈ الیون کی ٹیم دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ ہوچکی ہے لیکن اس ٹیم کے کوچ اینڈی فلاور اپنی بھائی گرانٹ فلاور کی دعوت پر ایک روز لاہور میں ہی قیام کریں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اینڈی فلاورنے کہا دیکھنے آیا تھا کہ میرا بھائی گرانٹ یہاں اتنا خوش کیوں ہے، میں بھی اب دوبارہ پاکستان آنا چاہوں گا لیکن کس مقصد کے لیے یہ پتا نہیں۔

اینڈی فلاور نے پاکستانی کھانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے کھانے بہت اچھے ہیں جنہیں کھاکر میرا پیٹ بھی بڑھ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اردو کے کچھ الفاظ سیکھے ہیں،۔ورلڈ الیون کے آئندہ دورے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون کا دوبارہ دورہ آئی سی سی کا فیصلہ ہے۔

تازہ ترین