• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں پہلا اسمارٹ پولیس اسٹیشن کھل گیا

دبئی میں خود کار نظام سے آراستہ پہلا اسمارٹ پولیس اسٹیشن کھولاگیا ہے جسے جرائم پیشہ افراد کو گرفت میں لینے اور شہریوں کی جان کی حفاظت کے لئے جدید ترین نظام سے بھی مزین کیا گیا ہے ۔

اسمارٹ پولیس اسٹیشن میں60سے زائدسروسز موجود ہیں ، کمپیوٹر ٹرمینل ، فائن کی ادائیگی،گمشدہ اشیاء کی تلاش اور مالک کو واپسی، جرائم پیشہ افراد کا مکمل ریکارڈ،تشدد کا نشانہ بننے والے افراد کے لئے سوشل سپورٹ کی مہم،شہریوں کوٹریفک قوانین سے مکمل آگاہی فراہم کروانا، خواتین پولیس اہلکار،روبوٹ پولیس اہلکاروں کی بھرتی سے لے کر پولیس اسٹیشن میں موجوداہلکاروں سے پیش آنیوالے جرم کی ویڈیو چیٹنگ کے ذریعے تفصیلات فراہم کرنا اس اسمارٹ اسٹیشن کی خصوصیات میں سے ایک ہے۔

پولیس اسٹیشن آنے اور بیان ریکارڈ کروانے سے جھجکنے والے افراد کے لئے یہ پولیس اسٹیشن خاص سہولت فراہم کررہا ہے جس نے نہ صرف شواہد تک پہنچنے میں پولیس کو آسانی ہو جائے گی بلکہ جرائم کی شرح میں کئی گنا کمی ہوگی جس سے شہریوں کی جان کی حفاظت بھی یقینی ہو سکے گی۔

دبئی میں قائم کردہ پہلے اسمارٹ پولیس اسٹیشن کا افتتاح امیرِ دبئی محمد بن راشدالمخدوم نے کیا جہاں فنگر آئی ڈینٹیفائنگ سسٹم سے لے کر،کسٹڈی روم اور سی سی ٹی وی نیٹ ورپیشہ ور ذہین آفیسرز کی نگرانی کے تحت کام کر رہا ہے۔

 

 

تازہ ترین