• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈونچر کے شوقین نوجوان کوپیراگلائیڈنگ کرنا مہنگا پڑ گیا

ایڈونچر کے شوقین افراد اپنے شوق کی تکمیل کیلئے ہر حد سے گزر جاتے ہیں اور خطرناک راستوں پر سفر کرنے سے ذرا نہیں گھبراتے لیکن جناب بعض اوقات یہ شوق مہنگا بھی پڑ سکتا ہے۔

امریکا سے تعلق رکھنے والے اس پیراگلائیڈر کو ہی دیکھ لیں جو خطرناک حادثے سے بال بال بچ گیاہے۔

خطروں کا کھلاڑی امریکی ریاست ہوائی کے سمندر پر پیراگلائیڈنگ کرنے میں مصروف تھا کہ اچانک اُسکا پیراشوٹ الجھ گیا تاہم اُس نے بروقت ہمت و ذہانت کا ثبوت دیا اور ہنگامی لینڈنگ کر کے خود کو کسی جانی نقصان سے بچا لیا اس لئے شوق اپنی جگہ لیکن احتیاط کا دامن کبھی ہاتھ نہ چھوڑیں ورنہ انجام خطرناک بھی ہو سکتا ہے۔

 

تازہ ترین