• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
In Australia East Island As Tsunami Warning Issued

آسٹریلیا کے مشرقی حصے میں واقع ایک چھوٹے جزیرے ’وینواتو‘میں 6اعشاریہ 4 کی شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔

پیسیفک سونامی انتباہ سینٹر (پی ٹی ڈبلیو سی) کی جانب سے امریکا کو سونامی بلیٹن بھیج دیا گیا ہے اور بتایا کہ ہوائی میں ابھی سونامی کا کوئی خطرہ موجود نہیں ہے۔

زلزلہ کا مرکز ’یرمومونگو‘ تھا جو ’وینواتو‘ کی 80 سے زائد جزائرمیں سے ایک ہے۔ ’وینواتو‘ کی کل آبادی ڈھائی لاکھ سے زائد ہے جبکہ ’یرمومونگو ‘ 2ہزار افراد پر مشتمل ہے ۔

واضح رہے کہ یہ زلزلہ میکسیکو میں آنے والے خوفناک زلزلے کے ایک دن بعد آیا ہے جس میں اب تک 248 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین