• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئزرلینڈ:2ہزار میٹربلندی پر تنی رسی پرچلنے کا مقابلے کاانعقاد

سوئزرلینڈمیں جانبازوں کے درمیان ایک خطرناک مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں کھلاڑیوں کو زمین سے2ہزار میٹر کی بلندی پر دو چوٹیوں کے درمیان بندھی رسی پر چلنے کا مظاہرہ کرناتھا۔

اس چیلنج میں حصہ لینے کیلئے مختلف ممالک تعلق رکھنے والے 25خطروں کے کھلاڑی یہاں پہنچے اوراپنی مہارت کا مظاہرہ پیش کیا۔

4روزہ اس مقابلے کیلئے خصوصی طور پر 45سے 350میٹر طویل رسیاں باندھی گئیں جن پر خطروں کے کھلاڑی چلتے ہوئے جیت کی کوششوں میں مگن نظر آئے۔

اس دوران جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹ ڈینیل لیرویل نے شاندار مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئی جیت اپنے نام کرلی۔

تازہ ترین