• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گردوں کی غیرقانونی ٹرانسپلانٹیشن میں ملوث گروہ گرفتار

Arrested Gangsters Involved In Illegal Transplantation Of Kidneys

ایف آئی اے ملتان کی ٹیم نے کے پی کے کےضلع نوشہرہ میں ایک نجی اسپتال پر چھاپا مار کر غیرقانونی طور پر گردے ٹرانسپلانٹ کرنے والا گروہ پکڑلیا، گروہ میں پشاور کے ایک یورولوجسٹ سمیت متعدد نرسنگ اور ٹیکنیشن اسٹاف شامل ہے۔

ایف آئی اے ملتان کے ڈپٹی دائریکٹر بابر شہریار نے بتایا کہ پبی ضلع نوشہرہ کے ایک نجی اسپتال میں چھاپا مارا گیا، جہاں افغانستان کے رہائشی مریض سمیع اللہ کا گردہ ٹرانسپلانٹ کیا جارہا تھا۔

گردہ دینے والے شخص کا نام محمد بابر ہے، جوننکانہ صاحب کا رہائشی ہے۔

ٹیم نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اسپتال کے یورولوجسٹ ڈاکٹر عبدالعزیز، نرسنگ اسسٹنٹس کامران خان، حشمت اللہ اور عبدالرحمان، ٹیکنیشنز فاروق احمد، نوید حمید اور محمد بلال اور ڈرائیور شاہد اقبال کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔

تازہ ترین