• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کہتے ہیں استاد روحانی باپ ہوتا ہے جو طلباء کی ذہنی نشو نما کرتا ہے۔ ان ہی شفیق ہستوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہر سال 5 اکتوبر کو اساتذہ کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد معاشرے میں ان کے اہم کردار کو اجاگر کرنا ہے۔

والدین بچوں کی پرورش اور اساتذہ ذہنی پرورش کرکے انہیں مستقبل کا کار آمد شہری بناتے ہیں۔ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی 5 اکتوبر کو اساتذہ کا عالمی دن منایا جاتا ہے ۔

کسی بھی قوم کی تعمیر و ترقی میں استاد کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا، یہی وہ محبت بھری ہستیاں ہیں جو کبھی نرم تو کبھی گرم ہوکر طلبا کی صلاحیتوں کو ابھارتی ہیں۔اساتذہ کے رویے جتنے خوبصورت ہونگے وہ اتنا ہی شاگردوں کے محبو ب اور قریب ہونگے۔

محکمہ تعلیم سندھ نے اساتذہ کے معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی تنخواہیں اور گریڈ مقرر کیے ہیں تاکہ انہیں ان کا مناسب حق مل سکے ۔

شعبہ تعلیم میں سب سے اہم جز استاد ہے، ہر طالب علم آج اپنے استاد کو سلام پیش کرے، انہیں تحفے دیں، کارڈ دیں اور ان سے روشن مستقبل کی دعائیں لیں ۔

تازہ ترین