• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ آج سے ڈھاکا میں شروع

Asia Cup Hockey Tournament Begins Today In Dhaka

ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ آج سے ڈھاکا میں شروع ہوگا، پاکستان ٹیم آج میزبان بنگلادیش سے مقابلہ کرے گی۔پاکستانی ٹیم کا پہلے ہی دن میزبان بنگلادیش سے ٹکراؤ ہے ۔

آٹھ ٹیموں کے ایونٹ کا بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا 15اکتوبر کوہو گا۔

لندن میں ورلڈ لیگ میں بری کارکردگی کے بعد کوچ اور کپتان کی تبدیلی کے ساتھ سینئر اور نئی کھلاڑیوں کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔

سن1982 میں شروع ہونے والے ایشیا کپ کا پہلا ٹائٹل پاکستان نے بنگلا دیش کی سرزمین پر ہی جیتا تھا،اور مجموعی طور پر تین مرتبہ ایشین چیمپئن کا اعزاز حاصل کیالیکن 1994کے بعد سے ٹیم وکٹری اسٹینڈ پر تو پہنچی لیکن ٹرافی نہ اٹھا پائی ۔

 

تازہ ترین