• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیلیفورنیاکے جنگلات میں آتشزدگی، ہلاکتیں 31ہوگئیں

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر چار روز بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا ۔ آگ کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 31 ہوگئی ۔سیکڑوں افراد اب بھی لاپتا ہیں،حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔

کیلیفورنیا کے محکمۂ جنگلات کے مطابق ریاست کی مختلف کاؤنٹیز میں 22 مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے جس سے اب تک ساڑھے تین ہزار سے زائد عمارتیں تباہ یا متاثر ہوئی ہیں، جبکہ خوفناک آگ ایک لاکھ 70 ہزار ایکڑ رقبے تک پھیل چکی ہے۔

حکام کے مطابق گرم اور خشک موسم کے باعث آگ تیزی سے پھیل رہی ہے ، جس پر قابو پانے کے لیے ریسکیو اہلکاروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق آٹھ ہزار فائر فائٹرز اور دیگر اہلکارآگ پرقابول پانے میں مصروف ہیں جب کہ درجنوں ہوائی جہاز بھی آگ بجھانے کی کارروائیوں میں شریک ہیں ۔

حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے متاثرہ علاقوں میں 500 کے قریب افراد لاپتا ہیں جبکہ سیکڑوں افراد دھویں سے متاثر ہونے اور جھلسنے کے باعث اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

تازہ ترین