• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھلونے پر لڑتے ننھے بچے بڑوں کو لڑوانے کا باعث بن گئے

چین میں کھلونوں پر لڑتے ننھے بچوں نے بڑوں کو آپس میں ایسا لڑوایا کہ نوبت مکوں اور گھونسوں تک جا پہنچی۔جی ہاں،لڑائی کا یہ منظر چین کے ایک شاپنگ مال میں دیکھنے کو ملا جہاں دو ننھے بچے ایک کھلونے پر لڑ رہے تھے کہ اچانک اس صورتحال میں ان بچوں کی ماؤں کو غصہ آگیا اور بجائے اس معاملے کو پیار سے سلجھاتی۔

انہوں نے آپس میں ہی لڑ نا شروع کردیا۔بس پھر کیا تھا ان خواتین کے شوہرکیسے پیچھے رہتے انہوں نے بھی لڑائی کے اس میدان میں انٹر دے ڈالی جس کے بعد نوبت مکوں اور گھونسوں تک جا پہنچی۔

کسی ماہر پہلوانوں کی طرح ہاتھوں اور پیروں کااستعمال کرتے ان مردوں کی لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی نظر آرہی ہے۔

 

تازہ ترین